جمعہ 6 جولائی 2018 قومی آواز ٹورنٹو دو سال قبل مسی ساگہ میں ہونے والے گیس دھماکے میں تباہ ہونے والے گھروں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے کئی گھر ابھی تک ویسے ہی پڑے ہیں اور ان کی تعمیر ابھی تک شروع نہیں ہو سکی ہے۔ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
حکام کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے اور متعدد گھر بھی تباہ ہو گئے تھے جن کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ حکام کہتے ہیں کہ چھ گھر ایسے ہیں جن کی تعمیر ابھی تک شروع نہیں ہو سکی ہے ۔اس سے قبل جو لوگ نو تعمیر شدہ گھروں میں رہنے کے لئے واپس آئے ان کا کہنا ہے کہ گھروں کی تعمیر معیاری نہیں ہے اور بعض جگہ گھر کا فرش ہموار نہیں ہے اور انہیں بعض جگہوں کو دوبارہ تعمیر کرنا پڑا ہے۔ مئیر بونی کرمبی کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق دھماکے سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن امداد کی جائے گی اور ان کے گھر بھی دوبارہ تعمیر کئے جائیں گے۔