نومبر 02، 2018 پیل پولیس کے اعلامیے کے مطابق ماویس روڈ پر جمعرات کی رات ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں ایک اکتیس سالہ خاتون خوشبو اور ان کا دو سالہ بچہ ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں خاتون کے شوہر زخمی ہوئے تھے جن کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔حادثے میں ملوث گاڑی کا ڈرائیور اٹھارہ سالہ نوجوان پولیس کی حراست میں ہے اور پولیس اس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
قومی آواز ٹورنٹو