ھفتہ 08 ستمبر 2018 کنزرویٹیو پارٹی کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ ملازمتوں میں کمی کی زمہ داری سابقہ لبرل حکومت پر عائد ہوتی ہے جس کی بد انتظامی اور اور نا اہلی کی وجہ سے 80ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع میں کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تمام ملازمتیں جز وقتی تھیں۔ملازمتوں میں ا س کمی سے بے روزگاری کا تناسب 5.4سے بڑھ کر 5.7فیصد ہو گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سابقہ لبرل پریمیر کیتھلین وین کی بد انتظامی اور نا اہلی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔لبرل رہنما جون فوسٹر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹوری حکومت کو ایک مضبوط معیشت ورثے میں ملی ہے جس میں بے روزگاری کا تناسب پچھلی دہائی میں سب سے کم ہے ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
قومی آواز ۔ ٹورنٹو