قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Friday, April 20, 2018
پی سی پارٹی کے لیڈر ڈگ فورڈ نے کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی الیکشن جیت گئی تو وہ لبرل حکومت کے تمام اخراجات کا آڈٹ کروائیں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کی رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لبرل حکومت پر بالکل بھی بھروسہ نہیں ہے اور وہ صوبے کی مالیات کا آڈٹ اور تجزیہ کرانا چاہتے ہیں تاکہ معاملات کا ٹھیک طرح سے پتہ چل سکے کہ آیا رقم ٹھیک جگہ پر خرچ ہوئی ہے یا نہیں۔اس سے قبل ڈگ فورڈ یہ اعلان بھی کر چکے ہیں کہ کیتھلین وین کی حکومت نے بہت سی مالی بے ضابطگیاں کی ہیں جن کی چھان بین ضروری ہے۔ ٹوری پارٹی کی ترجمان اینڈریا ارنیساکی کا کہنا ہے کہ ڈگ فور ڈ نے اپنے پتے چھپا کر رکھے ہیں جو وہ مناسب وقت پر ہی سامنے لائیں گے۔