قومی آواز ۔ طب و صحت ۔ موسم بدلتے ہی بچے ہوں یابڑے سب کو صحت کے حوالے سے مختلف مسائل کاسامناکرناپڑجاتاہے۔اور خاص طور پر اگر بات کی جائے موسم سرما کی تو یہ ماؤں کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا۔ایک تو خواتین کے خود سردی کے حوالے سے جلد اورجوڑوں کے درد کے اپنے مسائل اور پھر بچوں کو سردی سے بچانا انکے لئے بڑامرحلہ ہوتاہے۔
:سائرہ شاہد
موسم سرما میں صحت کے مسائل
ذیل میں سردی کے باعث درپیش مسائل کا آسان حل موجود ہے۔محنت تو ضرور ہوگی لیکن فائدہ بھی بہت ہوگا۔
۔جوڑوں اورہڈیوں کادرد
اجوائن کاتیل،کلونجی کاتیل اورزیتون کاتیل ہم وزن لے کر صرف گرم کریں پکانانہں ہے۔گرم کرنے کے بعد اس تیل میں ایک چمچ آمبہ ہلدی ملاکررکھ لیں۔روز رات میں لگاکر سکائی کریں۔اور درد سے نجات پائیں۔
چھینکیں اور ناک آنکھوں سے پانی آنا
برگِ بنفشاں یعنی بنفشاں کے پتوں کا قہوہ صبح وشام ایک کپ پئیں۔چھینکیںآنا،ناک اور آنکھوں سے پانی بہناختم ہوجائے گا۔
بچوں کے سینے کی کھڑکھڑاہٹ
دیسی لہسن کے تین سے چار جوے پیس کر سرسوں کے تیل میں ملاکر بچوں کے سینے اور پیٹھ پر لگائیں۔ چاہیں تو لہسن کو سرسوں کے تیل میں جلالیں۔
نزلہ،زکام اورکھانسی
فل فل دراز،سونٹ اور کالی مرچ بیس ،بیس گرام اورکاکڑ سنگھی پچاس گرام لے کر خوب اچھی طرح باریک پیس کر شہد میں ملاکررکھ لیں۔چھوٹے بچوں کو دن بھرچٹاتے رہیں۔بالغ افراد ایک چمچ نیم گرم پانی میں ملاکر کھانے کے بعد پی لیں۔
ساتھ ساتھ جب سردی بڑھ جائے تو بچوں کوسردی سے بچانے کے لئے ڈھیر سارے کپڑے پہنانے کے بجائے انکے ناک اور کان کو ڈھانک کر رکھیں جس کے ذریعے ہوا اندر جاکر بچوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔