December 09, 2016 ہدایتکار کرس ویج کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان اسٹوڈنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے، جو پرانی گاڑیوں کے پرزۂ جات سے ایک دیوہیکل مونسٹر ٹرک بناتا ہے۔ لیکن آئل فیلڈ کے قریب ایک حادثے کے بعد ٹرک میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور خوفناک بلا ٹرک کے اندر داخل ہوکر اسکا کنٹرول سنبھال لیتی ہے، جس کے بعد ٹرک کی صلاحیتوں میں حیرت انگیز اضافہ ہو جاتا ہے۔ میری پیرنٹس اور ڈینس اسٹورٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار لوکس ٹِل، جین لیوی، بیری پیپر، ایمی ریان، روب لوئی، ڈینی گلوور، تھامس لینن اور ہالٹ میکیلنی شامل ہیں۔ کامیڈی، ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور یہ سائنس فکشن تھری ڈی لائیو اینیمیٹیڈ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے تحت آئندہ برس 13جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
قومی آواز ۔ ہالی وڈ ۔ ہالی وڈ کی کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور نئی سائنس فکشن لائیو ایکشن فلم ’مونسٹر ٹرکس‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔