قومی آواز ٹورنٹو ۔ اونٹاریو کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹنے جائیں گے، سیاسی پنڈتوں نے پیشنگوئی کر دی
Thursday June 7
اونٹاریو میں ہونے والے تازہ ترین انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹے جانے کا امکان ہے۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس بار انتخابات میں لبرلز کی پندرہ سالہ بالا دستی کا خاتمہ ہو جائے گا اور نیا سیاسی سیٹ اپ شاید ماہرین سیاسیات کو بھی حیران کر دے ۔تازہ ترین سرووں کے مطابق این ڈ ی پی اور نیو ڈیموکریٹس برابر چل رہے تھے جبکہ لبرلز کی پوزیشن بہت کمزور بتائی جا رہی ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں ۔
اس بات کا انکشاف خود لبرلز کی پریمیر کیتھلین وین نے اپنے ایک اعلان میں کیا تھاکہ انتخابات میں انہیں اپنی پارٹی کی شکست کا خطرہ ہے۔پی سی پارٹی کے رہنما انتخابی مہم کے دوران بہت مقبول رہے ہیں کیونکہ انہو ں نے شہریوں کو بجلی اور گیس کے بلوں میں کمی کرنے کا وعدہ کیا تھا جو عوام میں بہت مقبول ہوا تھا مگر وہ اپنے اس وعدے کو پور ا کرنے والا کوئی ٹھوس پروگرام عوام کے سامنے رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ایک سو چابیس نشستوں کے اس ایوان میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لئے تریسٹھ نشستوں کی ضرورت پڑے گی جو کسی ایک جماعت کے لئے مشکل نظر آ رہا ہے ۔