January 26, 2017 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میکسیکن سرحد پر دیوار کی تعمیر کا اعلان میکسیکو کے صدر نے مسترد کردیا ۔ صدر ِانریک پینا نیٹو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہیں ۔ میکسیکو دیواریں کھڑی کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔اور دیوار کی تعمیر کا خرچا برداشت نہیں کرے گا ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامے کے ذریعے امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر 2ہزار میل لمبی دیوار کی تعمیر کا حکم دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے سو فیصد اخراجات یعنی 8 کھرب روپے بھی میکسیکو سے لیے جائیں گے۔
قومی آواز ۔ میکسیکو ۔