قومی آواز ۔ ٹورنٹو ٹورنٹو میں ڈاﺅن ٹاﺅن ماﺅنٹ پلیزنٹ روڈ پر بدھ کی رات ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار اپنی جان گنوا بیٹھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متوفی کی موٹر سائیکل سامنے سے آتی ایک کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دور جا گرا ۔ زخمی موٹر سائیکل سوار کو فوری طوری پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے جائے حادثے کو مزید تحقیقات کے لئے کچھ گھنٹوں کے لئے بند کر دیا تھا تاہم بعد میں ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
Thursday, March 29, 2018