جمعہ26 اکتوبر 2018 اونٹاریو حکومت کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سے اونٹاریو میں ٹیچنگ کے لائسنس کے لئے استادوں کو حساب کتاب کا ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق اس مقصد کے لئے اسمبلی میں بل پیش کر دیا گیا ہے جسے سیف اینڈ سپورٹیو ایکٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایسا طلباءکے اس سبجیکٹ میں مسلسل گراوٹ جاری رہنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
قومی آواز:ٹورنٹو