ھفتہ 08 ستمبر 2018 ٹورنٹو پولیس نے پچھلے ماہ ٹورنٹو ڈاﺅن ٹاﺅن میں ہونے والی فائرنگ کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں ایک مشتبہ شخص کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔اگست میں ایڈیلیڈ اسٹریٹ میں واقع ایک بلڈنگ میں ہونے والے اس واقعے میں بائیس سالہ جیسی گراہم نامی ایک نوجوان ہلاک ہو گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود مشتبہ شخص کو تلاش کیا جارہا ہے کیونکہ تمام شواہد اسی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ فائرنگ اسی شخص نے کی تھی تاہم ابھی تک پولیس کو اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں