قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ امریکہ کا پاکستان کیجانب ڈرامائی جھکاؤ کامیاب آپریشن کا نتیجہ ہے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا آغاز ہورہا ہے، امریکی صدر واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اس کے رہنماؤں کے ساتھ بہتر تعلقات کا آغاز ہورہا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس کی اطلاعات پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں کینیڈین خاندان کی بازیابی کے بعد امریکی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے ڈرامائی انداز میں تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔ امریکا نے کینیڈین خاندان کی بازیابی پر گزشتہ روز پاکستان کا شکریہ ادا کیا جب کہ امریکی صدر نے بھی اسے دو طرفہ تعلقات کے لیے خوش آئندہ قرار دیا تھا۔
کرم ایجنسی سے بازیاب غیر ملکی خاندان برطانیہ کے راستے کینیڈا روانہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بار پھر امریکی صدر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کئی شعبوں اور محاذوں پر پاکستان کے رہنماوں کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے کئی برس امریکا سے فائدہ اٹھایا، پاکستان نے بحیثیت قوم اور امریکا کا پھر سے احترام کرنا شروع کردیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں، پاکستان اور اس کے رہنماؤں کے ساتھ بہتر تعلقات کا آغاز کررہے ہیں۔
Saturday, October 14, 2017