کینیڈا14 نومبر ، 2018 برانٹ کاﺅنٹی میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے جوڑے کا تعلق برامپٹن سے تھا۔ اس بات کا اعلان صوبائی پولیس ترجمان نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ متاثرین اکیاسی سالہ ملڈر چیمبر لین اور چھیتر سالہ رونالڈ چیمبر لین اس حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
قومی آواز:ٹورنٹو