March 14, 2017 قومی آوازپٹھان کوٹ۔ بھارت کے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ممکنہ حملے کی اطلاعات پر ایئر بیس میں ہائی الرٹ کر دیا گیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی پٹھان کوٹ نیلم بری وجے کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں، اطلاعات پر احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ایئربیس کے اطراف چار کلومیٹر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پچھلے سال ستمبر میں بھی مشکوک افراد کے دیکھے جانے پر پٹھان کوٹ ایئر بیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا تاہم بعد میں اطلاعات غلط ثابت ہوئی تھیں