Wedesday, April 18, 2018 .قومی آواز ٹورنٹو پچھلے ایک ہفتے کے برفانی طوفان میں سولہ سو ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، پروونشل پولیس ڈیپارٹمنٹ
اونٹاریو کے پروونشل پولیس ڈیپارٹمنٹ نے پچھلے ہفتے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران اونٹاریو میں سولہ سو ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی وجہ شدید سرد ہوائیں اور وہ برفیلا طوفان ہے جس نے پورے علاقے میں زندگی مفلوج کر دی تھی۔ ٹریفک پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش اور برفباری کو زمہ دار قرار دینے کی بجائے لوگوں کے رویے کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جو بے تکی ڈرائیونگ کر کے اپنا اور دوسروں کا نقصان کرتے ہیں اور ذمہ موسم کے سر ڈال دیتے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ بات کسی حد تک ٹھیک ہے کہ زیادہ تر ٹریفک حادثات میں موسم سے زیاد ہ اناڑی ڈرائیونگ ہی زمہ دار قرار دی جا سکتی ہے۔