قومی آواز ۔ ٹورنٹو ہومی سائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پیر کی رات پیرسن کالج کے قریب ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ وقوعہ کی اطلاع رات ساڑھے بارہ بجے موصول ہوئی جس پر تفتیشی ٹیم روانہ کی گئی۔ جائے وقوعہ سے ایک شخص کی لاش ملی جس پر گولیوں کے نشانات پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی شناختی نشان یا ملزمان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے مرنے والے شخص کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی نہ ہی کسی مشتبہ شخص کے بارے میں کچھ بتایا ہے ۔ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Tuesday May 29th 2018