ٹورنٹو 17 نومبر ، 2018 پیل پولیس آفیسر انیس سالہ بادل کوشل بیگان پر لوگوں پر حملہ کرنے اور ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت چارجز عائد کئے گئے ہیں۔ انویسٹی گیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ کوشل نے چوالیس اور تینتیس سالہ دو خواتین کے ساتھ مارپیٹ کر کے انہیں زخمی کر دیا تھا ۔ ایک دوسرے واقعے میں کوشل نے ایک چوالیس سالہ شخص کو ہراساں کیاجس کی بنیاد پر کوشل کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔
قومی آوازٹورنٹو