قومی آواز ۔ ٹورنٹو کینیڈین نیوز 15 دسمبر ، 2018 وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ چائنا میں گرفتار کینیڈین باشندوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چائنا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے باعث کینیڈا کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو کینیڈین پریس کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کہی۔