قومی آواز اسلام آباد خدیجہ صدیقی کو زخمی کرنے کے ملزم شاہ حسین کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ خدیجہ کے مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 10 جون کو ہوگی۔ خیال رہے کہ خدیجہ حملہ کیس میں مجسٹریٹ کورٹ نے کیس میں شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ شاہ حسین بخاری کی درخواست پر سیشن کورٹ نے مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے دی گئی 7 سال کی سزا کم کر کے 5 سال کر دی تھی۔ خدیجہ حملہ کیس میں ملزم شاہ حسین، ایڈووکیٹ تنویر ہاشمی کے بیٹے ہیں جن کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
06- June -2018
چیف جسٹس نے لاہور میں طالبہ خدیجہ صدیقی کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے ملزم کی رہائی کا نوٹس لے لیا۔