Thursday May 17 یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہےھیں اونٹاریو کی پریمیر کیتھلین وین نے کہا ہے کہ پی سی پارٹی کے رہنما ڈگ فورڈ جو ایکٹنگ کرتے ہیں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملتی جلتی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ٹورنٹو کے ایک اسپتال کے دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈگ فورڈ لگتے بھی ٹرمپ جیسے ہیں اور باتیں بھی انہی کے انداز میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وین نے مزید کہا کہ ڈگ فورڈ سیاست میں منافقانہ رویہ لا رہے ہیں اور وہ کسی کے بھی بارے میں کسی بھی وقت کوئی بھی جھوٹ بول سکتے ہیں۔ وین کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آ یا ہے جب صرف ایک دن قبل ہی فورڈنے کہا تھا کہ اگر وہ منتخب ہو گئے تو لبرل حکومت کے اخراجات کا آڈٹ کروائیںگے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو :۔