ھفتہ 4 اگست 2018
:قومی آواز ٹورنٹو
ڈان فورڈ اسٹریٹ پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہاں ایک گاربیج بن کے پاس ایک مشتبہ بیگ پایا گیا۔جمعہ کو انجان بیگ کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں کیونکہ دو ہفتے قبل اسی جگہ پر زبردست شوٹنگ کی گئی تھی جس میں دو خواتین ہلاک ہو گئی تھیں۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں. پولیس کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزیبل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا تھا تاہم تلاشی کے بعد بیگ کو سیف قرار دیا گیا۔ تحقیقات کے بعد بیگ کے مالک کو بھی تلاش کر لیا گیا تاہم اسے معمولی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔