منگل 14 اگست 2018 کنزرویٹیو ممبر پارلیمنٹ میکسم برنیر نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر ان کے ملٹی کلچر ل ازم پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ایک انتہا پسندانہ سوچ قرار دیاہے جس سے ان کے بقول کینیڈا چھوٹے چھوٹے قبائل میں بٹ جائے گا۔ سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے فرنچ اور انگلش زبانوں میں اپنی تحریر میں کہا کہ حد سے زیادہ ملٹی کلچرل ازم سے کینیڈین معاشرے میں تقسیم بڑھے گی اور معاشرہ چھوٹے چھوٹے قبائل میں تقسیم ہو سکتا ہے جس سے کینیڈا تباہ ہو سکتاہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ کینیڈا کی بنیادی اقدار جیسے کہ آزادی ، برابری،برداشت اور کھلی پالیسی سے اختلاف رکھتے ہیں وہ ہمارے درمیان موجود ہیں جس سے کینیڈا کبھی اسٹرانگ نہیں ہو سکتا۔
قومی آواز- ٹورنٹو