April 03, 2017 کولمبیا کے جنوبی قصبے میں کئی روز سے جاری طوفانی بارشیں لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بنیں، جمعے کی شب قصبے میں مٹی کا تودہ گرنے سے گھر ، گاڑیاں ، درخت ، پل ، راستے سب مٹی اور بڑے بڑے پتھروں کے نیچے دب گئے ۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ کولمبیا کے صدر نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اورایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ۔ پولیس اور فوج نے 17 متاثرہ علاقوں سے گیارہ سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔
قومی آواز باگوٹا: کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد250 سے زائد ہوگئی ہے،400 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ 200 سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں ۔