قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ کیلگری کے دیہی علاقے ہائی وے 22کے قریب جمعرات کے روز ایک دو سالہ بچہ کیمیکل سے بھرے ایک ٹینک میں گر کر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کے ٹینک میں گرنے کی اطلاع دن ایک بجے موصول ہوئی تھی جس پر ایمنرجنسی کریو نے کاروائی کرتے ہوئے بچے کو ٹینک سے نکال کر اسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ۔ ٹورنٹوپر پڑھ رہے ھیں. پولیس کا کہنا ہے کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ کیا یہ واقعہ ایک حادثہ تھا یا یہ ایک مجرمانہ عمل تھا۔ ٹینک کا ڈھکن کیسے ہٹا کسی نے ہٹایا یا کسی اور وجہ سے ہٹایا گیا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Saturday April 28