قومی آواز ۔ ٹورنٹو کینیڈا ، امریکہ اور میکسیکو کے درمیان نئے تجارتی معاہدے پر اتفاق رائے کے بعد جمعہ کو بیونس آئرس میں ہونے والی جی ٹوئنٹی کانفرنس کے موقع پر دستخط ہو گئے۔ تقریب میں تینوں ملکوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ معاہدے پر امریکہ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ،کینیڈ ا کی طرف سے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی طرف سے صدر اینرک پینا نے دستخط کئے
کینیڈین نیوز 01 دسمبر ، 2018