کینیڈا پوسٹ نے اسکاربورو اپارٹمنٹ بلڈنگ کی ڈاک بند کر دی ،شہری پریشان

جمعہ 10 اگست 2018
قومی آواز
ٹورنٹو

کینیڈا پوسٹ کی جانب سے اسکاربورو بلڈنگ اپارٹمنٹ مارکھم روڈ کی ڈاک بند کئے جانے کے بعد رائشی کافی پریشانی سے دوچار ہیں کیونکہ ان کو اب اپنی ڈاک لینے کے لئے کافی دور ایک دوسری جگہ پر جانا پڑ رہا ہے۔ اس بندش کی وجہ بتاتے ہوئے محکمہ ڈاک کا کہنا ہے کچھ عرصہ قبل ان کے ایک ملازم کو اس بلڈنگ اپارٹمنٹ میں ہراساں کیا گیا تھا جس پر انہوں نے اس عمارت کی آنے والی ڈاک کی ترسیل بند کر دی اور رہائشیوں سے کہا گیاہے کہ وہ ایک دوسری جگہ سے اپنی ڈاک حاصل کریں۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں.  بلڈنگ کے رہائشی رابن بلامی نامی ایک شخص نے بتایا کہ اسے ڈاک سے طبی تجاویز موصول ہوتی ہیں اور وہ اس قابل نہیں کہ دوسری جگہ سے اپنی ڈاک وصول کر سکے لہذٰا ڈاک کی فراہمی فوری شروع کی جائے جبکہ محکمہ کی جانب سے ڈاک کی ترسیل فوری شروع کرنے سے معذرت کی گئی ہے۔