March 15, 2017 اوٹاوہ کی کارلٹن یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے وزن کرنے والی مشین کو ہٹانے کے فیصلے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ یونیورسٹی کے اخبار کے مطابق جم کی فٹنس منیجر بروس مارشل کا کہنا ہے کہ صرف وزن کم کرنے پر توجہ دینا درست نہیں۔ اخبار کو بھیجی گئی ای میل میں بروس کا کہنا تھا کہ انسان کا جسم خود ایک مشین کی مانند ہے جو اپنے مناسب وزن کا خود تعین کرتا ہے،وزن کو مناسب سطح پر لانے کے لیے مہینوں درکار ہوتے ہیں اس لیے اس میں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہئے۔
قومی آواز ۔ اوٹاوہ : ورزش کا مقصد صرف وزن گھٹانا نہیں،کینیڈا کی یونیورسٹی کے جم سے وزن کرنے والی مشین ہٹادی گئی، یونیورسٹی کے فٹنس انچارج کا کہنا ہے کہ صرف وزن کم کرنے پر توجہ دینا صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
٦