قومی آواز ۔ ٹورنٹو کینیڈین معیشت کے بارے میں تیزی کے تمام دعوے اس وقت دھرے کے دھرے رہہ گئے جب شماریات کے محکمے نے جنوری کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا کی معیشت غیر متوقع طور پر اوپر جانے کے بجائے نیچے آ رہی ہے اور اس کا ثبوت جنوری کا وہ اعشاریہ ہے جس میں کینیڈین معیشت کا حجم ایک اعشاریہ ایک فیصد تک نیچے آ یا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شرنک ہوتی معیشت کا اثر بینک آف کینیڈا پر بھی پڑے گا اور ہو سکتا ہے کہ بینک آف کینیڈا کے انٹریسٹ ریٹ اس سے متاثر ہو ں۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران معیشت کے بارے میں جو اندازے لگائے گئے تھے وہ درست نہیں تھے اور معیشت اس سہ ماہی میں کمزوری طرف جا تی نظر آ رہی ہے۔
Thursday, March 29, 2018