January 09, 2017 امریکی شہر لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں 2016 کے دوران ا مریکی فلم اور ٹیلی ویژن پر بہترین کارکردگی پیش کرنےوالے فن کاروں کو ایوارڈ دئیے گئے۔ فلم ’لالا لینڈ‘ نے ساتویں کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کرلیے ہیں۔اسے اتنی ہی کیٹگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔ ’لالالینڈ‘ نے بہترین فلم، بہترین ہدایتکار، بہترین اداکارہ ، بہترین اسکرین پلے ، کامیڈی یا میوزیکل فلم کے بہترین اداکار ، بہترین اوریجنل سانگ ،بہترین اوریجنل اسکور حاصل کیے۔
قومی آواز۔لاس اینجلس میں74 ویں گولڈن گلوب کی تقریب میں میوزیکل فلم’ ‘لا لا لینڈ‘ نے ایوارڈز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔