Sunday June 10 قومی آواز ٹورنٹو یارک پولیس کے مطابق جمعہ کی رات واگھانروڈ کے علاقے میں چاقو زنی کی ایک واردات میں دو افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ اسپتال زرائع کے مطابق ایک شخص کو بازو پر زخم آیا ہے جبکہ دوسرے شخص کو کئی جگہ چاقو لگا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا تعین کر لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے ۔پولیس اس کیس کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔