March 28, 2017 ریلی سے خطاب میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ یورپ ترکی کے ریفرنڈم میں مداخلت نہیں کرے، یورپ کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے،آئین میں ترمیم اور ترک صدر کے اختیارات بڑھانے کے لیے ریفرنڈم اگلے ماہ ہوگا۔ دوسری طرف جرمن وزیر داخلہ کا ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جرمنی اپنی سر زمین پر کسی دوسرے ملک کی جاسوسی برداشت نہیں کرے گا۔ جرمن وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ترکی کو بارہا آگاہ کر چکے ہیں کہ ایسی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، غیر ملک کی جانب سے جرمنی میں رہنے والوں کی جاسوسی نہیں کی جا سکتی۔ واضح رہے کہ جرمنی میں فتح اللہ گولن تحریک کے حامیوں کی ترکی کی جانب سے جاسوسی کی اطلاعات ہیں۔
قومی آواز ۔ استنبول .ترکی نے یورپ کو خبردار کیا ہے کہ ترک ریفرنڈم میں مداخلت سے باز رہے، جرمنی نے بھی ترک حکام کی جرمنی میں شہریوں کی جاسوسی کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔