January 31, 2017 عراقی پارلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ کی مسلمان مخالف پابندیوں کا جواب اسی انداز میں دیا جائے، اکثریتی ووٹ کے بعد عراقی پارلیمنٹ، حکومت کے سامنے امریکیوں کے عراق میں داخلے پر پابندی کا معاملہ اٹھائے گی۔ عراقی پالیمان میں امریکہ مخالف ووٹنگ پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کی سفارشات کے بعد عمل میں لائی گئی۔ بغداد میں عراقی حکومت کے حکام امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں انہیں پارلیمنٹ کے تحفظات اور ووٹ سے آگاہ کرے گی۔ عراق میں اس وقت بھی تقریباً پانچ ہزار امریکی فوجی تعنیات ہیں جو عسکریت پسندوں کے خلاف عراقی فوج کی تربیت و معاونت کر رہے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عراق سمیت دیگر مسلم ممالک کے باشندوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے
قومی آواز ۔ بغداد ۔