ائیر کینیڈا کے خلاف پرائس فکسنگ کیس قانونی قرار، ترجمان سپریم کورٹ

جمعہ26 اکتوبر 2018
قومی آواز:ٹورنٹو
کینیڈین سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ کینیڈا ائیر کے خلاف پرائس فکسنگ کیس کی سماعت کینیڈا کے اندر کسی بھی عدالت میں کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ 2000سے 2006تک کے عرصے میں مبینہ طور پر کچھ ائیر لائنز پر پرائس فکسنگ کا الزام ہے۔اونٹاریو کے وکیل رانجن اگروال کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی بیرونی شکایت کنندہ ائیر کینیڈا کے خلاف کیسزاونٹاریو کی عدالت میں لا سکے گا۔