امریکی ابیان اقوام متحدہ میں سفارتی اور افغانستان جنگ میں ناکامی کا مظہر ہے۔ پاکستان

قومی آواز ۔ کراچی ۔
Saturday, December 23, 2017

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی بیانات اور الزامات پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ امریکی نائب صدر نے بھی افغانستان کے دورے میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کو پناہ دینے پر پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔

امریکی بیانات پر گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا تھا جس میں شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس پر نہیں رکھتے۔

امریکی بیانات پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی شدید رد عمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کا بیان اقوام متحدہ میں سفارتی اور افغانستان جنگ میں ناکامی کا مظہر ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں الزام یا دھمکی نہ دیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے تجربے سے سیکھیں۔