اونٹاریو حکومت نے سینکڑوں انرجی پروجیکٹس کی تعمیر روک دی، معاہدے منسوخ

پاکستان 15 جولائی ، 2018

اوٹاوا: قومی آواز

اونٹاریو کی نو منتخب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ انرجی پروڈکشن کے 758پروجیکٹس کو فوری طور پر روک دیا جائے۔ یہ پروجیکٹس لبرل دور حکومت میں شروع کئے گئے تھے جن کا مقصدغیر روایتی زرائع سے انرجی کا حصول تھا۔ ان پروجیکٹس کی منسوخی سے 790۔ملین ڈالر کی بچت متوقع ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں باقائدہ قانون سازی کی جائے گی ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
اس اعلان میں ا ن پروجیکٹس کا نام نہیں بتایا گیا جو اس منسوخی کی لسٹ میں شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق پروجیکٹس روکنے کا اعلان اس وعدے کی تکمیل ہے جو پروگریسیو کنزر ویٹیو پارٹی نے الیکشن کمپین کے دوران اپنے ووٹرز سے کیا تھا۔