اونٹاریو میں مر د و خواتین کے درمیان تنخواہوں میں فرق کو ختم کر دیا جائے گا، قانونی بل تیار

Wednesday, March 7, 2018
قومی آواز ٹورنٹو

اونٹاریو میں مرد و خواتین کے درمیان موجود تنخواہوں کے فرق کو ختم کرنے کے لئے جلد ہی قانون سازی کی جائے گی اور اس پر ایک بل لانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔اگر یہ پے ٹرانسپیرنسی بل اسمبلی میں پاس ہو گیا تو ہر جاب کے اشتہار میں پیش کی جانے والی تنخواہ بھی ساتھ ہی ڈسپلے کرنی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی کسی کو ملازم رکھتے وقت اس سے پرانی تنخواہ پوچھنے پر بھی پابندی لگنے کا امکان ہے۔ اس بل کے تحت ایک فریم ورک بھی ضروری ہو گا جس میں بڑے پیمانے پر نوکریاں فراہم کرنے والے اداروں کو اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور اور ملازمین کی اہلیت بھی بتانی ہو گی اور ایسا بلا امتیا ز ہوگا ۔سرکار کا کہنا ہے کہ وہ اس پروگرام پر اگلے تین سال میں پچاس ملین دالر کی خطیر رقم خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔