سعودیہ کی جانب سے کینیڈین اثاثے ضبط ،پروازیں معطل ،تجارتی تعلقات فریز

جمعہ 10 اگست 2018
قومی آواز
ٹورنٹو
کینیڈا کی جانب سے سعودی عربیہ میں قید انسانی حقوق کی کارکن کی حمایت اور مملکت میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والوں کے لئے آواز اٹھانے پر سعودی حکومت نے کینیڈا سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کر لئے ہیں ساتھ ہی کینیڈا سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا ہے اور سعودیہ میں مقیم کینیڈین سفیر ڈینس ہوراک کو ملک سے نکال دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں سعودی حکومت نے مزید اعلان کرتے ہوئے زیر قبضہ کینیڈین اثاثے ضبط کرنے اور عالمی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ملک واپس آ جائیں۔سعودی حکومت نے کینیڈا کے لئے اپنی تمام پروازیں بھی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔