صدر ٹرمپ کی جرمنی، جاپان اور چین پر پھر تنقید

February 01, 2017
قومی آواز ۔ واشنگٹن۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی، جاپان اور چین پر ایک بارپھر تنقید کی ہے ۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جرمنی، جاپان اور چین نے ڈالر کے مقابلے میں اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کی۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ جاپان، جرمنی اور چین کرنسی مارکیٹ میں گڑبڑ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کے بعد عالمی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔