صنفی تعلیم کے معاملے پرمعلموں اور ماہرین تعلیم سے مشاورت صرف خانہ پری ہے،یونین ٹیچرز

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
کینیڈین نیوز 28 نومبر ، 2018

معلموں اور ماہرین تعلیم کی ایسو سی ایشنوں نے صنفی تعلیم کے معاملے پر حکومت کی جانب سے مشاورت کے عمل کو محض خانہ پری قرار دے دیاہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر حکومت کو ان سے میٹنگ کرنی چاہیے تھی جبکہ یہ معاملہ صرف فون پر اپنی رائے دینے تک محدود رکھ کر مشاورت کی ضرورت کو پورا کر لیا گیا ہے۔