غیرملکی محنت کش کی مرضی کیخلاف پاسپورٹ رکھنے پر جرمانہ ہو گا

January 27, 2017

قومی آواز۔ ریاض:وزارت برائے محنت کش اور سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابلخیل بتایا کہ کسی بھی غیرملکی محنت کش کا پاسپورٹ اس کی مرضی کے خلاف اپنے پاس رکھنے پر کمپنی کے مالک کو 2000 ریال فی کارکن جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

سعودی وزارت برائے محنت کش اور سماجی بہبود نے غیرملکی کارکنوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔ وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کسی بھی کمپنی کے پاس یہ حق نہیں کہ وہ کسی غیرملکی محنت کش کی مرضی کے خلاف اس کا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکے۔
وزارت برائے محنت کش اور سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابلخیل بتایا کہ کسی بھی غیرملکی محنت کش کا پاسپورٹ اس کی مرضی کے خلاف اپنے پاس رکھنے پر کمپنی کے مالک کو 2000 ریال فی کارکن جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔
ابلخیل کے مطابق اگر کوئی بھی کمپنی ایسا کرنے میں ملوث پائی گئی تو اسے ایک مہینے کے اندر اندر اپنے معاملات کو درست کرنا ہو گا۔ اگر جرمانے کے بعد بھی قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو جرمانہ دگنا کر دیا جائے گا۔