فلپائن: شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 39 افراد ہلاک

قومی آواز ۔ منیلا ۔

Sunday, December 24, 2017

فلپائن کے ایک شاپنگ مال میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے۔

قومی آواز میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے شہر ڈواؤ میں واقع 4 منزلہ شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ہلاک ہونے والوں میں امریکی کال سینٹر کمپنی ایس ایس آئی کے ملازمین بھی شامل ہیں جس کا دفتر اسی عمارت میں تھا۔

فلپائن کے صدر روڈریگو دوترتے کی صاحبزادی اور شہر کی میئر سارہ دوترتے نے اپنے والد کے ہمراہ متاثرہ عمارت کا دورہ کیا۔

ڈواؤ سٹی پولیس آفس کے ڈائریکٹر سینیئر سپریٹنڈنٹ الیگزینڈر تاگوم نے بتایا کہ انہیں فی الحال صرف ایک لاش چوتھی منزل پر واقع ٹوائلٹ سے ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ عمارت میں موجود کسی بھی شخص کے زندہ بچنے کا امکان نہیں۔

خیال رہے کہ فلپائن میں ان دنوں طوفان نے بھی تباہی مچارکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتہ ہوچکے ہیں۔