نئے سفیر اعزاز چودھری واشنگٹن پہنچ گئے

March 14, 2017

قومی آواز ۔ واشنگٹن

امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر اعزاز احمد چودھری ذمہ داریاں سنبھالنے واشنگٹن پہنچ گئے۔

خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔

واضح رہے کہ نئی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی اسی ہفتے وزارت خارجہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی