پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کی باقاعدہ منظوری

February 22, 2017
قومی آواز ۔ لاھور۔
پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔منظوری کا فیصلہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرناصر جنجوعہ اور سیکریٹری داخلہ کے علاوہ چیف سیکریٹری پنجاب،ہوم سیکریٹری،آئی جی پنجاب اوردیگر افسران نے شرکت کی۔

اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت60 دن کے لیے دیے جا رہے ہیں۔پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینےکےسفارش ایپکس کمیٹی کی جانب سےکی گئی تھی ۔

رینجرز صوبے میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں پولیس اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں کو معاونت فراہم کریں گے ۔

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے اورصوبوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار جہاں بھی ہوں گے ، تعاقب کیا جائے گا اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مضبوط اعصاب اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

چودھری نثار نے مزید کہا کہ رینجرزدہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں پولیس کی معاونت کریں گے ۔