کلبھوشن کو بچانے کے لیےکسی بھی حد تک جائیں گے۔ بھارت کی پاکستان کو دھمکی

April 11, 2017

قومی آواز نئی دلی ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن پر پاکستان کی کارروائی مضحکہ خیز ہے ،اس کو بچانے کے لیےکسی بھی حد تک جائیں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نےراجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر پیشرفت کی تو پاکستان دو طرفہ تعلقات کےمضمرات پیش نظر رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے سپریم کورٹ کا وکیل کریں گے اورضروری ہواتو بھارتی صدر سے بھی رابطہ کریں گے۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ ہم اس معاملے پربے خبر نہیں ، کلبھوشن بھارت کا بیٹاہے اور اس کےمعاملے پراس کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔