کینیڈا کی جانب سے تھائی لینڈ میں قید سعودی خاتون کو تحفظ دینے کا مطالبہ

قومی آواز: بینکاک
قومی خبریں 09 جنوری ، 2019

کینیڈا کی حکومت نے باضابطہ طور پر تھائی لینڈ کی حکومت سے سعودی خاتون کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق اٹھارہ سالہ رحا ف الکونین نے اپنے اہل خانہ کے ڈر اور جان کے خوف سے بھاگ کر تھائی لینڈ میں پناہ حاصل کی ہے جہاں اسے سرکاری حراست میں رکھا گیا ہے۔ کینیڈا کی حکومت نے سعودی عربیہ کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات کے باوجود اس معاملے میں مذکورہ خاتون کے انسانی حقوق کا دفاع کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ خاتون کو سعودی عربیہ کے حوالے نہ کیا جائے بلکہ اسے آسٹریلیا یا کسی اور ملک میں سیاسی پناہ فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنا تحفظ کر سکے۔ واضح رہے کہ مذکورہ خاتون نے سعودی عربیہ میں حجاب پہننے کے خلاف احتجاج کیا تھااور اپنے بال بھی اپنی مرضی کے کٹوائے تھے جس پر اسے اہل خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور چھ ماہ تک ایک کمرے میں قید رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ کینیڈین سفیر ڈونیکا پوٹی نے کہا ہے کہ ان کا ملک مذکورہ خاتون کی مدد کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے کیونکہ انسانی حقوق کا تحفظ کینیڈا کی حکومت کی ترجیح ہے۔