ہملٹن پیرا میڈیکس یوسف الحسن کی موت کے زمہ دار قرار، تحقیقات کا آغاز

جمعہ 3 اگست 2018

قومی آواز ٹورنٹو۔
ہملٹن پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق پچھلے سال ہملٹن کے ایک گھر میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک جھگڑے کے دوران صلح صفائی کراتے ہوئے یوسف الحسن نامی ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی اور لواحقین نے اس کا الزام پیرا میڈیکس عملے پر لگایا تھا ۔ یوسف کے لواحقین کا کہنا تھا کہ یوسف کو گولی لگی تھی مگر پیرا میڈیکس عملے کا خیال تھا کہ یوسف ان کے ساتھ مذاق کر رہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور اسپتال پہنچنے پر یوسف کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . لواحقین کے مطابق اگر پیرا میڈیکس کا عملہ بر وقت کاروائی کرتا تو یوسف کو بچایا جا سکتا تھا ۔اس واقعے پر نیاگرا ریجنل پولیس چیف برائن میکولچ کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے یہ ثابت ہو گئی کہ پیرا میڈیکس نے اس کیس پر توجہ نہیں دی تھی جس پر ان پر چارجز عائد کر دئے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ہے۔