Wednesday, April 18, 2018 .قومی آوازٹورنٹو اونٹاریو میں کم آمدنی والے لوگوں کے لئے پروونشل ٹیکس کو ختم کر دیا جائے گا، پی سی لیڈر ڈگ فورڈ
پروگریسو کنزرویٹیو پارٹی کے لیڈر ڈگ فورڈ نے کہا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو اقتدار میں آ کر صوبے بھر میں کم آمدنی والے لوگوں کے لئے پروونشل ٹیکس کو ختم کر دیں گے۔ وہ پیر کو اپنے ورکز کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس کے خاتمے سے بجٹ پر محض پانچ سو ملین ڈالر کا فرق پڑے گا جسے پورا کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے تمام افراد کے لئے فلاح و بہبود کا کام شروع کریں گے جن کی آمدنی تیس ہزارڈالر سالانہ سے کم ہے۔ ماہرین کے مطابق کم آمدنی والے لوگوں کے لئے ان کی آمدنی میں اضافے کا پلان ان پر ٹیکس معاف کرنے کے پلان سے زیادہ کامیاب ہو سکتا ہے جس پر لبرلز عمل کر رہے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈگ فورڈ اپنے پلان پر کس طرح عمل کر پائیں گے پہلے وہ الیکشن جیت تو لیں۔