قومی آواز ٹورنٹو ۔ پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی کی جیت ، یہ عوام کی جیت ہے ، ڈگ فورڈ
Thursday June 7
پروگریسیوکنزر ویٹیوپارٹی نے اپنے رہنما ڈگ فورڈ کی سربراہی میں انتخابی میدان مار لیا ہے اور الیکشن جیتنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد اونٹاریومیں جشن کا سماں ہے اور لوگ پی سی پارٹی کی جیت کی خوشی منا رہے ہیں۔ سیاسی پنڈتوںکا کہنا ہے کہ ڈگ فورڈ نے پارٹی لیڈر کا چناﺅ جیتنے کے بعد صرف ستاسی دنوں میں پارٹی کو الیکشن جتوا دیا ہے جو کہ حیران کن ہے . یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں ۔ کچھ ماہ پہلے ہی پی سی پار ٹی کے سابقہ لیڈر پیٹرک براﺅن کے ایک اسکنڈل کی وجہ سے پارٹی بحران کا شکار تھی اور اس سے ایسی کارکردگی کی توقع بھی نہیں کی جا سکتی تھی۔ڈگ فورڈ نے نہ صرف پارٹی کو سنبھالا بلکہ اونٹاریو کی سیاست کا نقشہ ہی پلٹ کر رکھ دیا اور بحران کی شکار پارٹی کو اکثریتی پارٹی بنا دیا۔ انہوں نے ایک بار پھر عوام سے وعدہ کیا کہ وہ اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔