جمعہ 6 جولائی 2018 قومی آواز ٹورنٹو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اونٹاریو کے نئے منتخب پریمیر ڈگ فورڈ کینیڈا کی پناہ گزیں پالیسی کو ٹھیک طرح نہیں سمجھتے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے ٹورنٹو میں پریمیر ڈگ فورڈ سے ملاقات کی اور پناہ گزینوں سے متعلق پالیسی پر بات چیت کی ۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈگ فورڈ کو کینیڈا کی زمہ داریوں اور یو این او کی جانب سے عائد کردہ پالیسی کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اونٹاریو اور وفاقی حکومت کے نمائندوں کو اس مسئے پر آپس میں ملتے جلتے رہنا چاہیے تاکہ پالیسی کے بارے میں اچھی طرح جانکاری حاصل کی جا سکے اور حکام کو پتہ چلتا رہے کہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے ۔