شمالی کوریا کا انتہائی طاقتور ہائیڈروجن بم تیار کرنے کا دعویٰ

قومی آواز ۔ سیئول
Sunday, September 3, 2017

شمالی کوریا کا انتہائی طاقتور ہائیڈروجن بم تیار کرنے کا دعویٰ

سیئول: شمالی کوریا نے انتہائی طاقت چھوٹی جسامت کے حامل ہائیڈروجن بم بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا نے بین البراعظمیٰ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرکے کہا تھا کہ اب پورا امریکا اس کے نشانے پر ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے چھوٹی جسامت کے حامل ہائیڈروجن بم تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پیونگ یانگ کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم بین البراعظمیٰ بیلسٹک میزائل پر نصب کیا جاسکتا ہے۔

پیونگ یانگ کے مطابق چھوٹے ہائیڈروجن بم سے امریکا پر حملے کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے جب کہ کم جانگ ان ہائیڈروجن بم آئی سی بی ایم پر لوڈ کرنے کا عمل کا بھی جائزہ لیا ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کا چھٹا تجربہ کیا ہے جو اس قدر شدید تھا کہ شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.3 تھی جب کہ دوسرا زلزلہ 4.6 شدت کا تھا۔

شمالی کوریا کے تجربے پر جاپان کے وزیراعظم شینزوایبے نے شدید مذمت کی ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

شمالی کوریا کی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے ساتھ امریکا کو دھمکی

ٹرمپ سے گفتگو میں جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی صورتحال پر امریکا، چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو مل کر کام کرنا ہوگا